پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے 300 مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی کوششوں کے خلا ف آج بھی سخت احتجاج کیا۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پارلے منٹ میں حکمراں جماعت بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، ،انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے سیکولر آئین سے کھیل رہی ہے ۔ اپوزیشن نے زبردستی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا جس پر پارلیمانی
امور کے وزیر نے اتفاق ظاہر کیا ۔ بی جے پی کے رکن یوگی آدیتاناتھ بھی 300 مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی تقریب میں موجود تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ایک ثقافتی پروگرام تھا۔ گزشتہ روز آگرہ میں انتہا پسند ہندو تنظیموں نے خوف ، لالچ اور دھوکے کے ذریعے3 سو مسلمانوں کو ہندو بنانے کی کوشش کی تھی ۔ تاہم بعد میں ان مسلمانوں کا کہنا تھا کہ وہ بدستور اسلامی تعلیمات پر عمل کررہے ہیں ۔